?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے کسی معاہدے کے بغیر بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔
درخواست گزار وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کا تذکرہ بھی ہوا، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے کسی معاہدے کے بغیر بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔
جسٹس اعجاز اسحٰق خان نے ریمارکس میں مزید کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، دو ڈیکلریشن آئیں، حکومت کو جواب کا کہا گیا حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومت عافیہ صدیقی کی درخواست کو نمٹانے کا کہہ رہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ سادہ الفاظ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس کیس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے خط لکھنا تھا لکھ دیا، ان کو ویزا چاہیے تھا دے دیا، آپ نے جو کرنا تھا کر دیا، ایسا رویہ اپنانے سے پوری دنیا کو پتا لگ جائے گا حکومت پاکستان نےکیا کیا، آپ نے کیا تیر مارے۔
جسٹس سردار اعجازاسحٰق خان نے مزید کہا کہ پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن آپ کہہ رہے ہیں کیس ختم کردیں۔
عدالت نے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اقتصادی جنگ میں کون ہارا؟
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: محمد بن سلمان سعودی ولی عہد متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی
مارچ
سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک
?️ 8 فروری 2021بارباڈوس (سچ خبریں) 63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کیلئے دو
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں مذاکرات کو کون ناکام بنا رہا ہے؟صہیونی اخبار کی زبانی
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ تل ابیب اسرائیلی
مارچ
درست سمت میں جارہے ہیں، مہنگائی پر کامیابی سے قابو پایا ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
جون
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال
دسمبر
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 20 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں
اکتوبر
الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا
فروری