اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کونویڈیسا کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے ، پاکستان نے چینی کمپنی سے 15لاکھ کونویڈیسا ویکسین ڈوز خریدی ہیں ، پاکستان نے کونویڈیسا کی 3لاکھ تیاراور 12لاکھ ڈوز کا خام مال خریدا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کونویڈ یسا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی، پاکستان نے چینی کمپنی سے 15لاکھ کونویڈیسا ویکسین ڈوز خریدی ہیں، پاکستان نے کونویڈیسا کی 3 لاکھ تیاراور 12لاکھ ڈوز کا خام مال خریدا ہے۔
خیال رہے چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سائینو فام کی20لاکھ خوراکیں جلد پہنچا دی جائیں گی، چین سے سائینو فام ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔اس کے علاوہ چین سے دو روز میں کل35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے چین سے کورونا ویکسین کی 42لاکھ خوراکیں پاکستان لائی گئیں تھیں ، جن میں 30لاکھ سائینو ویک،12لاکھ سائینو فام ڈوز شامل تھیں ، پاکستان نے سائینو ویک، سائینو فام ویکسین چینی کمپنیز سے خریدی۔واضح رہے کہ رواں ماہ چین سے ایک کروڑ3لاکھ ویکسین کی ڈوز پاکستان لائی جاچکی ہیں ، ذرائع کے مطابق رواں ماہ55لاکھ سائینو ویک،48لاکھ سائینو فام ڈوز لائی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر
نومبر
غزہ حکومت سے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کی رہائی کی درخواست
دسمبر
صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ
فروری
اسرائیلی وزیراعظم پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے گئے
اپریل
امریکا کو فوجی اڈے دینے سے عمران خان کے انکار کی اہم وجوہات
جون
پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کے باہر ’خستہ حال املاک‘ کے نوٹس کا معمہ حل نہ ہو سکا
مئی
وزیرستان میں نئی پولیو کیسز کی وجہ ویکسینیشن کی کمی قرار
مئی
آذربائیجان میں گیس، بجلی، پانی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
جنوری