?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے سوال کیا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معافی ان کو مانگنی چاہئے جو معافی کے طلبگار ہیں، 35سال ملک میں مارشل لاء لگائے رکھے، جتنی آئین کی تضحیک کی گئی وہ کسی اور ادارے نے نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پہلے دن سے کہہ رہی کہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروا لیں، ہم نے سپریم کورٹ میں بھی کہا ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز انکوائری کریں، اب ڈی جی آئی ایس پی آر بھی کہہ رہے ہیں تو پھر دیر کس بات کی ہے؟جوڈیشل انکوائری کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔
1947 سے لے کر 2014تک سارے کمیشن بنائے جائیں، لیکن اگر لندن پلان کے تحت ایک ہی جماعت کو ٹارگٹ کرکے، عمران خان اور ساتھیوں کو پابند سلاسل کرکے ، پارٹی کا نشان لیا گیا، اس کا بھی کمیشن بنا لیں، پھر 45سال بعد یہ نہیں کہنا کہ بھٹو کو غلط پھانسی ہوئی تھی؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہے اس کو رہا کیا جائے۔
9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟ کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں۔ مزید برآں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے ووٹ سے بنے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں، حکومت جائے تو عوام کی مرضی سے ہم آئین میں ترامیم کے حامی لیکن کسی فرد واحد کے لیے ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔ کل کی پریس کانفرنس میں انتخابات کے اعداد و شمار فارم 47 کے مطابق بتائے گئے، ہم 180 سیٹیں جیتے ہمارے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو سازشی ٹولہ کہا گیا ہم ان الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی سب سے مقبول پارٹی ہے اس وقت چاروں صوبوں میں واحد نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج لے آؤ کس نے عمران خان کو اغواء کیا، عوام کے سامنے رکھو، کل جو الزامات لگائے گئے ہم ان کو مسترد کرتے ہیں، جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے جس سے
نومبر
ایران نے ابھی اپنے تمام کارڈ استعمال نہیں کیے ہیں:اسرائیلی میڈیا
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ نیوز وان نے اپنے
مئی
وزیر اعظم نے 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے اہم اعلان کیا
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے 50 ہزار سے کم آمدنی
دسمبر
ٹرمپ کے وینزوئلا پر حملے کی اصل وجہ؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے وینزوئلا کے 1.7 ٹریلین ڈالر مالیت کے تیل
امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت
ستمبر
لیبیا میں مسلح تنازعات پر عرب لیگ کی تشویش،وجہ؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے ایک بیان میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں
اگست
غزہ میں امریکہ کی تعمیری سیاست کے اثرات
?️ 23 نومبر 2025 غزہ میں امریکہ کی تعمیری سیاست کے اثرات امریکی منصوبے کی
نومبر
برطانیہ والوں کو ملکہ کی تصویر بادلوں میں نظر آئی!!!
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک انبرطانوی اخبار نے اس ملک کی ملکہ کی موت کو
ستمبر