?️
لاہور(سچ خبریں)کورونا کی تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے، احتیاط کریں، اموات کی شرح میں اضافہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے خبردار کیا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں رش سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال سخت اقدامات کی طرف جا سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مکمل لاک ڈاؤن لگے گا یا دیگر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں دوران خطاب ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے، احتیاط کریں، اموات کی شرح میں اضافہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکا ہے، صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، کورونا کی وجہ سے اجتماعات سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی ریپبلکن کی ٹرمپ کے بیانات پر تنقید
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض سابق حامیوں نے ان پر تنقید کی
فروری
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں تین افراد زخمی
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی بے
اپریل
اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا
?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین
جون
مغرب ہمیں بغیر کسی شرط کے ایف 35 دے: ترکی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: آنکارا حکومت کا کہنا ہے کہ مغرب کو ترکی کو
مارچ
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی
فروری
اپنے ادارے کی طرف سے کہتا ہوں ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
اپریل
آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر
ستمبر