?️
اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا ہے، اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تمام صوبوں میں کورونا کی ویکسی نیشن کی رفتار کی تیزی کی بھی ہدایت کر دی ہے۔شعبہ تعلیم سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کرونا کے پانچویں لہر کے باعث این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار پر اظہار تشویش کیا گیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت کی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔این سی او سی نے صوبوں کو کرونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں ہیں۔
اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے17جنوری سے فضائی سفر کےدوران کھانا دینے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانا دینے پر پابندی عائد لگادی ہے، این سی اوسی نے ہدایت کی کہ سول ایوی ایشن فضائی سفر کے دوران اور ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کرائے۔
این سی او سی نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ صوبے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کریں اور شعبہ تعلیم ،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔این سی اوسی نے صوبوں خاص کر حکومت سندھ کیساتھ وبا کےپھیلاؤ پر ملکر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور صوبوں کو آکسیجن اسٹاک سے متعلق سروے کرانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کورونا وبا کے پیش نظر شہری علاقوں میں بعض پابندیوں کی تجویز بھی زیر غور آئی اس کے علاوہ این سی او سی نے صوبائی وزرا ئے تعلیم کا اجلاس 17جنوری کو طلب کرلیا ہے، اجلاس کے دوران شعبہ تعلیم سے متعلق نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کو چین سے دور کرنے کا امریکی ہتھکنڈہ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی
جولائی
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے:تیونس کے صدر
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے امور مشرق قریب
اگست
صدر مملکت نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں
?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی
اپریل
غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک
نومبر
وزیراعظم کا ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ
?️ 25 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف
جولائی
مینار پاکستان واقعہ اہم پیشرفت ہوئی ہے
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر
اگست
مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اسحٰق ڈار کا دعویٰ
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر اسحٰق ڈار نے
فروری
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی