کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) نے ملک میں 50 سے 59 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا  ویکسینیشن 21اپریل سےشروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی سے50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کافیصلہ کرلیا ، تمام افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سےشروع ہوگی، ایک بارپھررجسٹریشن کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یاد رہے 26 مارچ کو وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسین کیلئے 50سال سے زائدعمرکے افراد کی رجسٹریشن 30مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 60سال اورزائد عمر کےافراد کیلئے رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔

سربراہ این سی او سی کے مطابق ویکسی نیشن کا آغاز 21 اپریل سے کیا جائے گا، لوگوں سے درخواست ہے کہ خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔اسد عمر نے بتایا کہ 50 سے 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنےکا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔

خیال رہے رمضان المبارک میں سحری تک کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئےکورونا ویکسینیشن سنٹئرز  کے اوقات کار جاری کئے گئے تھے۔جس کے مطابق رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی جب کہ دوسری شفٹ رات ‏‏9 بجے سے صبح 1 بجے تک ہو گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیر: ترکی میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سخت گیر صہیونی وزیر نے ترکی میں حماس کے رہنماؤں

روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:   یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے

کینیڈا کی اپنے شہریوں سے یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی اپیل

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:کینیڈا نے مغربی اور کیف کے اس دعوے کو دہراتے ہوئے

حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ

?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل پرتشدد

جسٹس بابر ستار نے فل کورٹ اجلاس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے

امریکی کانگریس کی مسلم رکن: ٹرمپ کا ایران میں خواتین کی آزادی کا خیال اسکولوں پر بمباری ہے

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: امریکی کانگریس کی مسلم رکن ایلهان عمر نے کہا ہے

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قابضین کا حملہ

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غاصبوں نے گذشتہ دنوں کی طرح مغربی کنارے کے رام

پیپلز پارٹی وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر پر حیران

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے