?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 252 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ فورم نے پاکستان کے مضبوط و محفوظ نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ایک ذمہ دار جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کے طور پر پاکستان نے اپنی جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، جب کہ ملک کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات رائج عالمی معیار کے مطابق ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ سے متعلق بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ’پاکستان میرے خیال میں شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے کیونکہ ان کے جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں‘۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترخارجہ طلب کرکے صدر جو بائیڈن کے جوہری اثاثوں کے حوالے سے اس بیان پر ڈیمارش کیا گیا اور پاکستان کی ناراضی سے آگاہ کیا گیا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے متنازع اور ہنگامہ خیز بیان کے چند گھنٹے بعد ہی وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو یقین دلایا کہ امریکی صدر مضبوط اور خوشحال جنوبی ایشائی نیوکلیئر طاقت کے حامل ملک کی حمایت کرتے ہیں۔
جو بائیڈن کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر نے کہا تھا کہ ’امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں’۔
ان کے ریمارکس پر پاکستان میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا جہاں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں نے اس بیان کی بھرپور مذمت کی اور پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے آج جاری کیے گئے بیان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی بغور جائزہ لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں، بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کو فراہم کیے گئے تعاون سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کو دہرایا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے ہنر، وسائل کی بہتر تقسیم ضروری ہے، ورلڈ بینک
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان
فروری
کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم
?️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر
اکتوبر
صہیونی حکومت نے ایک بار پھر بحری قزافی کو دہرایا کشتی حنظلہ پر حملہ
?️ 27 جولائی 2025صہیونی حکومت نے ایک بار پھر بحری قزافی کو دہرایا کشتی حنظلہ
جولائی
اسرائیل کے خلاف دردناک مراحل کا آغاز؛عطوان کی زبانی
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اس سے پہلے جب شیخ نعیم قاسم نے صیہونیوں کے
اکتوبر
کیا ایران اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے
اپریل
بحرین کے عوام امریکی اڈوں کے مخالف ہیں
?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: بحرین کی تحریک ‘اتحادِ نوجوانانِ انقلاب 14 فروری’ کی سیاسی
مئی
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں 443 پوائنٹس کی کمی
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کا روز مایوس کن
اگست
اردوغان کی الجولانی کے دہشت گردوں کی حمایت، شام میں قتل عام پر خاموشی
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں جاری
مارچ