کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، رانا ثنااللہ

🗓️

فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی سوچ اور خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو را نے اکٹھا کیا ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارا ہمسایہ افغانستان جس کی پناہ گزینوں کی شکل میں ہم نے سالہاسال مدد کی ہے، افغانستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مگر افغان حکومت پروکسی کا کردار ادا کررہی ہے، دہشتگردوں کو جس قسم کی سہولت فراہم کی ہوئی ہیں، ان کی مدد سے وہ دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

رانا ثنا اللہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے تاثر کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط بات ہے، انہوں نے کہا کہ کارروائی ہوتی ہی انڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا اور ساتھ ہی ہمارے ملک کی ایک سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے ساتھ شروع ہوگیا اور انہوں نے اس چیز کو اس چیز کو اس طرح ابھارا جیسے یہ کوئی بہت بڑا واقعہ ہوگیا اور خدانخواستہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مگر ہماری فورسز نے جیسی ہی آپریشن شروع کیا، تمام دہشتگردوں کو چند گھنٹوں میں جہنم واصل کردیا گیا، اب جائے وقوعہ پر سب کی رسائی ہے، آزاد میڈیا بھی وہاں گیا ہے، سب نے دیکھا ہے کہ ٹرین کے تمام مسافر بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ 26 لوگ شہید ہوئے ہیں جن میں 18 جوان پاک فوج سے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پورے ملک خدانخواستہ کئی سو لوگ لاپتہ ہوتے تو ان کے لواحقین سوال کرتے کہ ہمارے لوگ لاپتہ ہیں لیکن کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے، بھارتی ساختہ پروپیگنڈا ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ گرینڈ آپریشن کی صرف بات بنی ہوئی ہے، کسی گرینڈ آپریشن کی نہ کوئی ضرورت نہیں ہے، نہ گرینڈ آپریشن کی کوئی شکل ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا گرینڈ آپریشن کیا ہوگا کہ روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں اور دہشتگرد مارے جارہے ہیں، اس سے بڑا آپریش اور کیا ہوسکتا ہے؟ اسی آپریشن سے دہشتگردی کنٹرول ہوگی اور دہشت گرد نیست و نابود ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے

ہیٹی کے صدر کے قتل پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ہیٹی کے صدر کے قتل کی

خشک سالی کا خدشہ: لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت

🗓️ 28 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے

فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ غزہ میں جذباتی مناظر

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی غزہ واپسی پر

غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:رفح کراسنگ کے میڈیا ڈائریکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ

سانحہ جعفر ایکسپریس: پاکستان ریلوے کا بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

🗓️ 12 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد

صیہونی حکومت کا سردار سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  امان نامی صیہونی حکومت کی فوج کی اینٹی انٹیلی جنس

مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرا دیا

🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے