?️
کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے جس میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر قیامت ٹوٹ پڑی، کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق ہوگئےملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ ذالاوان میں کان میں کام کرنےوالے مزدورں پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کرتےتھے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
صوبائی وزیرخزانہ نےشاہرگ میں مزدوروں کو قتل کرنےکی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ مزدوروں کو قتل کرنے کے واقعہ پرانتہائی دکھ اور افسوس ہے۔صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو انکےانجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔رواں سال کے آغاز میں بلوچستان کے ہی علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو ذبح کرکے قتل کردیا گیا ہے، حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبل کی تھی۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کو تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں بڑا اعلان، جمہوری حکومت قائم کرنے سے انکار
?️ 21 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں
اگست
وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اکتوبر
2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے
جنوری
اسرائیل امریکی حمایت کھونے کے خطرے سے دوچار
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو، صیہونی ریاست کے وزیر اعظم، نے 14
ستمبر
خلیج عمان میں آئل ٹینکر اور فوجی دستے حادثے کا شکار
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے خلیج
جولائی
لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
نومبر
مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس پر صہیونی فوج کے چھاپے، درجنوں فلسطینی گرفتار
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس کے مختلف علاقوں
جولائی
ایران سعودی عرب کو تباہ کر سکتا تھا:سعودی سابق انٹیلی جنس چیف
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے انکشاف کیا
مئی