?️
پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کل کے احتجاج سے متعلق سلمان اکرم راجا اعلان کریں گے۔ ہماری تحریک پہلے ہی چل رہی ہے، 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق پارٹی جو فیصلہ کرے گی عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کی بات کرتے ہیں ، کسی کو تلخ لگتا ہے تو لگتا رہے۔ وفاق نے ہمیں 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں وہ دیں تاکہ صوبہ ترقی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہری پور ضمنی الیکشن کے دوران فارم 45 اور آر او کی طرف سے جاری نتائج میں فرق ہے۔ اس کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حویلیاں جلسے میں میری تقریر آئین و قانون کے دائرے کے اندر تھی ۔ بس اتنا کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ اس میں غلط کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔


مشہور خبریں۔
ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر
مئی
یوکرین کی طرف امریکہ کے سیاسی رخ کی بنیادی وجہ کو ڈی کوڈ کرنا
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین کو جدید ہتھیار بھیجنے
جولائی
آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط کو پورا کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
جون
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے اثرات: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3 روپے 74 پیسے بڑھ گئی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جولائی
صیہونی حکومت اور حماس کے دردمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے غزہ
نومبر
تل ابیب میں کشیدگی کی وجوہات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امن اتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج
اگست
سی آئی اے کے ذریعے روس میں غیر ملکی سفارت کاروں کے آئی فون کی وسیع پیمانے پر ہیکنگ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے روس میں بڑے پیمانے پر
جون
ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی یا جمہوریت؟ مولانا فضل الرحمان
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
ستمبر