کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی جو صورتحال کا جائزہ لے گی اور بحر اوقیانوس میں مراکش اور موریطانیہ کے درمیان تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا پتا لگائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر سوار 65 پاکستانی تارکین وطن میں سے 44 یا تو ڈوب گئے ہیں یا مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 19 افراد زندہ بچے ہیں۔

زندہ بچ جانے والے افراد اور لاشیں اس وقت مراکش کے ساحل کے قریب واقع ایک چھوٹے سے قصبے دخلہ میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکام مراکش کے دارالحکومت رباط اور دخلہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے جو وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

دریں اثنا ایف آئی اے نے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے ہیں، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایف آئی اے کرائم سرکلز میں گجرات اور سیالکوٹ کے انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متاثرین کا تعلق سیالکوٹ اور منڈی بہاالدین سے بھی ہے، جمعے کو درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں بڈھا گوریا کی رہائشی شبنم ارفان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر عرفان اور ان کے بھائی محمد ارسلان کو مقامی ایجنٹ اصغر سندھی اور اس کے ساتھی رانا اسامہ نے یورپ بھیجنے کے لیے 40 لاکھ روپے لیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنٹ نے انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسپین بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد وہ 24 ستمبر کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے براستہ دبئی ایتھوپیا روانہ ہوئے تھے، انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا سے انہیں سینیگال اور موریطانیہ لے جایا گیا جہاں ایجنٹوں نے انہیں ایک جہاز پر بھیج دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے 6 جنوری کو واٹس ایپ کال کے ذریعے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر اور بھائی اسپین پہنچ گئے ہیں جس پر انہوں نے گھر کے دونوں افراد سے تصدیقی کال طلب کی، لیکن ایجنٹوں نے نہ تو کال کا انتظام کیا اور نہ ہی اس کے بعد ان سے رابطے میں رہے۔

متاثرہ خاندانوں کے ذرائع نے بتایا کہ گجرات کے 4 گاؤں سے تعلق رکھنے والے 28 افراد میں سے صرف 2 ہی زندہ بچ سکے جبکہ باقی ان افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لاپتا یا مر چکے ہیں۔ عزیر بٹ سمیت زندہ بچ جانے والوں نے اسمگلرز اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اپنی مبینہ تکلیف کی تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ مبینہ اسمگلرز جن میں کچھ افریقی شہری بھی شامل ہیں اور وہ روزانہ 4 سے 5 افراد کو قتل کرکے لاشوں کو سمندر میں پھینک دیتے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس پر اپنے بیٹے کے لیے متاثرین سے نقد رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

جب ایف آئی اے کی ٹیموں نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تو ایجنٹ کے خاندان کے دیگر افراد گاؤں سے فرار ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر

?️ 9 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت

جے یو آئی (ف) کا بلوچستان حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت ملنے کے باوجود

ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

پی ٹی آئی نے عمران خان کے امریکا سے متعلق حالیہ بیان پر چلنے والی رپورٹس مسترد کر دیں

?️ 14 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ،

شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز

جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں

امریکی محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی: 1000 سے زائد افراد بے روزگار

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے