کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، بیرسٹرسیف

?️

پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشت گردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے لیکن پی ٹی آئی کو جیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا جب کہ گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی عدم شرکت پر مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں کہ نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نوازشریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ کیا نوازشریف کے پلیٹ لٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے؟۔

بتایا جارہا ہے کہ منگل کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم رہنماوں کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں بیرون ملک ہیں اسی لیے وہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے جب کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔         

مشہور خبریں۔

اگر نیتن یاہو ہمارے ملک آئے تو گرفتار کر لیے جائیں گے: ناروے کے وزیر خارجہ

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارت آئیدے نے آفتابِ شنبہ

سفاکیت، قتل و غارت گری؛صیہونیت کی حقیقت

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:یہ صرف صہیونیت کا نظریہ ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے

صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے ایک مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی

تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ قدس میں جنگ اور نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

?️ 12 اپریل 2026 سچ خبریں: گزشتہ رات مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں افراد نے نتانیاہو کی

بھارت کشمیریوں کو کیوں جیلوں میں بند کر رہا ہے؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی

پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے امریکہ سے قربت کے نقصانات

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:  پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے کیریئر کے

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

?️ 23 دسمبر 2025لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گُرگُری میں

طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افغان خواتین اتریں میدان میں

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور طالبان کے لگاتار حملوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے