کرپٹو کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں‘ پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں عالمی مثال بنے گا، بلال بن ثاقب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)  چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہناہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں‘ پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں عالمی مثال بنے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایکس چینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے، بائنانس اورایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا ءنئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہوگی، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان کا شمار ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی نظام کے تحت بروقت اور درست فیصلے کرنے ہیں، قانونی اورمنظم راستے کے بغیر صلاحیتوں کا کوئی فائدہ نہیں، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کررہے ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے اپنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 100 ٹریلین ڈالر کا عالمی بانڈ مارکیٹ ڈیجیٹل ریلز کی طرف بڑھ رہا ہے، فریم ورک صرف ٹریڈنگ کیلئے نہیں بلکہ صنعتوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اگلے 10 سال میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خودمختاری مستحکم کر چکا ہوگا، پاکستان کا مستقبل امپورٹ نہیں ہونا چاہیے یہاں آپ کے ہاتھوں بننا چاہیے، ہماری نوجوان نسل ورلڈکلاس ہے، آپ انووویشن کو اگنور یا ختم نہیں کر سکتے ،صحیح پالیسیاں لانا ہوں گی، پاکستان کے پاس جو مواقع موجود ہیں وہ بہت کم ممالک کے پاس ہیں، ہم کرپٹو کو ریگولیٹ کرنا چاہ رہے ہیں، ٹیلنٹ کا فائدہ تب ہے جب اس کے پاس ایک لیگل سٹرکچر یا فریم ورک ہو، ہمیں ٹیلنٹ کیلئے راستہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ دنیا کی ہنسی بن گیا ہے: ٹرمپ

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی موجودہ انتظامیہ

اولمرٹ: میں نیتن یاہو کا تختہ الٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں ایک بار

پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ

بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر منفرد

تل ابیب کی پالیسیوں نے حماس کی طاقت میں اضافہ کیا: صہیونی میڈیا

?️ 18 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی پالیسیوں کی وجہ سے

اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے

عام انتخابات 2024: معروف سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ

حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے