?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے 21 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق مظفرآباد، ڈیرہ بگٹی، حب، خضدار، نوشکی، نصیر آباد، اوستہ محمد، ژوب، لسبیلہ، اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، لاہور، ملتان، رحیم یار خان اور کراچی کے ضلع شرقی سے نمونے لیے گئے۔
گزشتہ ہفتے، 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے ڈبلیو پی وی 1 کے لئے مثبت پائے گئےتھے، سیوریج کے مثبت نمونے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے بچوں کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔
پاکستان کا شمار افغانستان کے ساتھ دنیا کے ان آخری دو ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان ’ڈبلیو پی وی 1 کے نمایاں احیا‘ پر ردعمل ظاہر کر رہا ہے، گزشتہ سال ملک میں اس بیماری کے 73 کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبر پختونخوا، 22 کا سندھ اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔
وائرس کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود سلامتی کے مسائل، ویکسین سے ہچکچاہٹ اور غلط معلومات جیسے مسائل نے پیش رفت کو سست کر دیا ہے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں شروع ہونے والی سال کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم پیر کو اختتام پہنچے گی۔
گزشتہ ماہ پولیو کے خاتمے پر کام کرنے والے عالمی ماہرین اور تنظیموں نے اسلام آباد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کے پروگرام کا جائزہ لیا۔
پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے 3 روزہ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، سی ڈی سی، گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، گاوی اور یو ایس ایڈ کے ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو ٹیموں کے لیے مناسب معاونت اور خاص طور پر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل حفاظتی ٹیکوں کی کوریج انتہائی اہم ہے۔


مشہور خبریں۔
ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں: وزیر اعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ
جنوری
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
سپریم کورٹ: غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم
?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں
نومبر
شبلی فراز نے افنان اللہ کو بنایا تنقید کا نشانہ
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے
ستمبر
وفاقی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون کیلئے پرعزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 7 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی
ستمبر
صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
بیرسٹر گوہر علی خان کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار
?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر نے سپریم لیڈر کی شہادت پر
مارچ
سکول بس حملہ قابل مذمت، تمام ممالک پاکستان سے تعاون کریں۔ سلامتی کونسل
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے
مئی