?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوئی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب چورنگی انڈر پاس میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل بھی اس کی زد میں آگئی، دلخراش حادثے میں دو خواتین سمیت ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ذرائع نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ، کار کی زد میں ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک راہ گیر خاتون زد میں آئی، حادثے میں دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی، زخمی ہونے والی بچی خاتون کے ہمراہ تھی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر خاتون اپنی بچی کے ہمراہ بس سے کچھ دیر پہلے اتری تھی ۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا، حادثے کے بعد پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کو ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
?️ 23 نومبر 2023بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران محکمہ
نومبر
کابل میں خوفناک آتشزدگی
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں
مارچ
کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس آفس پر حملے کے واقعے کی تحقیقات
فروری
یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا
?️ 6 فروری 2026یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور
فروری
وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر
ستمبر
ہیومن رائٹس واچ نے شام کی عبوری حکومت کی شفافیت اور سنجیدگی فراہم کرنے میں ناکامی پر تنقید کی ہے
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ” نے شام کی عبوری
نومبر
قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ
ستمبر
ترکی کی شام پر گولہ باری
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے
جولائی