کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی

?️

کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کے مسائل حل کریں گے، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں کمی آئے گی۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ہم نے پاسپورٹ کی رینکنگ پر بہت کام کیا ہے، تھوڑی سی محنت سے پاسپورٹ رینکنگ بہتر ہوئی، انشااللہ اگلے 2 سال میں پاسپورٹ کی رینکنگ بہت بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صحت مند ہوگا توپاکستان صحت مندہوگا، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں بہت کمی آئےگی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ یہاں سے ڈالر بھی اسمگل ہوتے تھے اور پاکستانی سرحدات کا کوئی والی وارث نہیں تھا، ہم نے اسمگلنگ پر بہت حد تک قابو پایا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اسمگلنگ ختم کردی ہے، لیکن اس میں بہت کمی آئی ہے، اسمگلنگ معیشت کے لیے دیمک ہے، اس کے خاتمےکےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جرائم کو روکنا سیف سٹی سے ہی ممکن ہے، یہ بنیادی ضرورت ہے، کراچی کا سیف سٹی مکمل ہوگیا تو جرائم بہت نیچے آئیں گے، ہم سے بھی جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ کراچی پولیس جرائم کو نیچے لائی ہے جس پر انہیں کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے کہ کئی شہروں کو ملالیں تو بھی کراچی ان سے بڑا ہوگا، شہر کے مسائل بھی اسی طرح بڑھتے ہیں، کسی نے آج 50، 100 سال پہلے سوچا نہیں تھا کہ یہ شہر اتنا بڑا ہوگا،لیکن اس کے باوجود کراچی اور سندھ پولیس کو جرائم میں کمی لانے کا کریڈٹ دینا ہوگا۔

محسن نقوی نے کہاکہ جب تک قوانین سخت نہیں ہوں گے تجاوزات کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، جرمانے اور سزائیں بڑھانی ہوں گی، تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، نتائج جلد نظر آئیں گے۔

قبل ازیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی بندرگاہ پر 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی بندرگاہ آمد پر استقبال کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئی بوٹس کا معائنہ کیااور نئی بوٹ پر سفر کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے جدید بوٹس کے بارے بریفنگ دی۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنہوں نے ملک میں حالیہ مظاہروں

صہیونیوں کو اپنے فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا خوف

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی تردید

صیہونی وزیر کا اہم اعتراف

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا

عرب ممالک شام کے ساتھ مغرب کی مفاہمت کے خواہاں 

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:برکس ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں شام کی عرب لیگ

وزیر اعظم کی پریانتھاکمارا کی بیوہ کو رقم عطیہ کرنے پر تاجر برادری کی تعریف

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری

چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت

?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت  نے کہا ہے کہ چین

شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر

?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی

روسی تجزیہ کار: ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی تھی

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے