کراچی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے منی ٹرک دستی بم حملے کی تفتیش شروع کردی ہے جہاں اموات کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے سینئر عہدیدار راجا عمر خطاب کے مطابق حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، جن میں 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جو ایک ہی خاندان کے ارکان تھے اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کے میڈیکو لیگل افسر (ایم ایل او) ڈاکٹر علی رضا راجپر کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب جب 6 خواتین اور 4 بچوں کو ہپستال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون، ایک نوجوان اور 7 سے 8 کا ایک اور لڑکا بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

ڈاکٹر علی رضا راجپر نے کہا کہ اس وقت 6 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 2 خواتین بھی شامل ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت ڈرائیور کے برابر بیٹھے ہوئے شخص کو بھی طبی امداد کے لیے لایا گیا تھا، جنہیں صرف درد کی شکایت تھی جبکہ انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور یقین دلایا کہ حکومت سندھ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی جب تک مجرموں کو انصاف کےکٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ ہے کہ کراچی کے امن کو تباہ کیا جائے لیکن شہری اور حکومت ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کے فوری بعد امن و امان قائم کرنے کے ضامن اداروں کو افسوس ناک واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے تھے۔سعید غنی نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہفتے کی رات ٹرک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی چھ خواتین اور چار بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے اور بعد ازاں تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سینئر افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ ایک دستی بم حملہ ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دستی بم کا لیور ملا ہے اور حملے میں روسی ساختہ آر جی-1 دستی بم کا استعمال کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے سینئر افسر راجا عمر خطاب نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ دستی بم حملہ تھا اور دستی بم ٹرک میں گرنے سے قبل ہی پھٹ گیا جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جس ٹرک میں دھماکا ہوا اس میں 20 سے 25 افراد سوار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر ایک شادی کی تقریب میں شرکت کر کے آ رہے تھے کہ ٹرک میں دھماکا ہو گیا اور واقعے میں زخمی تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے دفاع میں ڈنمارک کے عوام کا زبردست مظاہرہ

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں افراد اس ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں

عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟

?️ 24 دسمبر 2025عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟ شام کی عبوری

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے

لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے، شہبازشریف

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان

نائجیریا کی ایک جیل پر بندوق برداروں کا حملہ؛ 800 قیدی فرار

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی جیل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں

وزیرِاعظم سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے تعلق

جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے