کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی ایئرپورٹ کے قریب رات گئے غیر ملکیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں پر ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی، تفتیش سے پتا چلا ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب مہران کار میں سوارحملہ آور غیر ملکیوں کے نکلنےکا انتظار کررہا تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ ان کے قریب پہنچے تو دہشت گرد نے مہران کار کو غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کار میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود تھا جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی، کار کی نمبرپلیٹ، انجن اور چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کراچی دھماکے سے متعلق خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، بم ڈسپوزل ایسٹ ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تفتیش کریں گی، آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔

تفتیشی ٹیم تمام شواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے گی، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جائے گی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں، دھماکے میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ تفتیشی حکام نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

بم ڈسپوزل ایسٹ کے انچارج عابد شاہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مخلتف شواہد جمع کیے ہیں، تمام سیمپل کو لیبارٹری بھیجا جائے گا، دھماکے سے 15 گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں، رپورٹ کی روشنی میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو سیاسی بغاوت سے پریشان

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:لیکود پارٹی کے ایک سینئر رکن نے Yediot Aharonot اخبار کو

بچوں کے بارے میں یونیسیف کی چونکا دینے والی رپورٹ

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 تک

سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے

بھارت امریکہ اور چین کو نظرانداز کرکے نیا ورلڈ آرڈر چاہتا ہے

?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق: ہندوستان میں

ٹرمپ اور ان کے بیٹے عدالت سے ایک قدم کے فاصلے پر

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:دو سینئر امریکی ججوں نے سابق امریکی صدر کے خلاف الزامات

ونزوئلا پر امریکی دباؤ، ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟

?️ 12 اکتوبر 2025ونزوئلا پر امریکی دباؤ،ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟ امریکہ

دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا

?️ 22 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل موسکوبیہ میں گرفتاری کے

اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے