اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ ماننے کا مطلب ہوگا کہ پاکستان یورپی ممالک سے باہر ہوجائے گا. اسلام آباد میں پولیس لائنز میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار سے ہٹ کر ملک میں مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں جبکہ فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے ہمارے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشدیدہ ہوجائیں گے.
انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺ پر مکمل یقین ہے اور اگر کوئی شخص مجھ سے بڑا دعویدار ہے جس نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر مجھ سے زیادہ قید کاٹی ہے تو مجھے بتائے میں گھر جا کر اس کو مبارک باد دوں گا. وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قدر اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا کی توجہ حاصل ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں ہیںانہوں نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور ٹی ایل پی کا حوالہ دے کر کہا کہ جب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا وہ اپنا جمہوری حق استعمال کرسکتے ہیں شیخ رشید نے خبردار کیا کہ اگر پی ڈی ایم یا ٹی ایل پی نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا.
مشہور خبریں۔
السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ
اکتوبر
یوم قدس اسرائیل کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک
اپریل
گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت کا رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
فروری
روسی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماسکو میں داعش کی دہشت گردانہ کاروائی ناکام
جولائی
شانگلہ میں وزیر اعظم کا خطاب
مئی
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
فروری
مأرب کی جنگ آزادی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کا حریت انگیز رد عمل
مارچ
ھندوستان کا نام بدل کر بھارت رکھنے کے پیچھے کی وجوہات
ستمبر