?️
ژوب: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 22/23 جنوری کی رات کو خارجی دہشت گردوں کا ایک گروپ پاکستان-افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا اور مؤثر طریقے سے خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کی عبوری حکومت سے یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال نہیں کرنے دے گی۔
مزید بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بناتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شہید ہنیہ کی شہادت کی رات کیا ہوا ؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: ایران میں حماس کے نمائندے نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت
اگست
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون
اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا جانبدارانہ موقف ایک بڑا مسئلہ
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کا
ستمبر
واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا
?️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے
جنوری
سینیٹ الیکشن؛ رانا ثناءاللہ اور سلمی اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے وزیراعظم کے
اگست
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
یوکرین میں موت کے خوفناک اسرار
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کی سرگرمیاں ایک ایسا
اگست
مالیاتی، تجارتی، نجی شعبے کی اصلاحات کیلئے جامع ومربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، وزیر خزانہ
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک
مارچ