?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی ایچیسن کالج لاہور کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج کے دن تک ایچیسن کالج اور پاک فوج کا ایک مضبوط تعلق قائم ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
اس سیشن کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے بے جھجھک سوالات کیے جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتہائی تحمل اور مدبرانہ انداز میں جوابات دیے۔ ایچیسن کالج لاہور کے فیکلٹی ممبران نے اس سیشن کو انتہائی اہم قرار دیا اور اصرار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے سیشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہئے، سوشل میڈیا کے اس دور میں سچ اور جھوٹ کی پہچان کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے لہٰذا ایسے سیشنز سے براہِ راست حقائق کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔
طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں گے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج دشمن کی ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کو روس میں گہرائی میں حملہ کرنے کی اجازت ہے: برل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: برل نے آج منگل کی صبح کہا کہ یوکرین کو
نومبر
جولانی سے وابستہ سینکڑوں دہشت گردوں کو بھرتی کرکے عراق میں داخلہ دینے کی کوشش
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی صوبہ الانبار کے ائتلاف کے رکن عبداللطیف احمد الدلیمی
اگست
اسرائیل کے لبنان پر ممکنہ زمینی حملے پر بیلجیم کا ردعمل
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: بیلجیم کی حکومت نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر ممکنہ
اکتوبر
لاہور کی سڑک پر گھومنے پھرنے کی اجازت ہے فساد کرنے کی نہیں۔ عظمی بخاری
?️ 24 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
دسمبر
فلسطینوں کے قتل عام میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی محور کے
اکتوبر
اسکاٹ لینڈ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی اسلحہ ساز کمپنی کے خلاف احتجاج
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ میں ایک گروپ نے لیونارڈو کی طرف سے صیہونی
جنوری
حزب اللہ کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے پیر کے روز
مارچ
مہوش حیات کی آواز اچھی ہے، انہیں گلوکاری کرنی چاہیے، ساحر علی بگا
?️ 19 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ
مئی