🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے، اس بارے میں بات کرنا بھی غیر ضروری ہے۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو واضح کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں، چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایکسٹینشن نہ لینے کی بات وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سےکی، قاضی فائز عیسٰی بڑے معزز چیف جسٹس ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کے لیے آئینی ترمیم کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے ہوئے تو ترمیم کرنی چاہیے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم جب ہوگی تو وہ دونوں ایوانوں سے الگ الگ ہوگی۔
مشہور خبریں۔
کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں، سعید غنی
🗓️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ
مئی
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری، عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
🗓️ 10 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب
مئی
لاپیڈ آپ کی وزارت عظمیٰ کی محفوظ مدت کی خواہش کرتا ہوں: نیتن یاہو
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنما بنجمن نیتن یاہو
جولائی
حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
🗓️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت
فروری
حریت کانفرنس کے رہنماؤں کشمیر سے متعلق عالمی براداری سے مطالبہ
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی
🗓️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی
جون
واشنگٹن لوگوں کو غریب بنا کر امیر بنتا ہے: امریکی ماہر عمرانیات
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے مالیاتی ادارے اور جاگیردار، کم آمدنی والے گھرانوں سے
مئی
اسپین کے 200 ٹیکسی ڈرائیوروں کا غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسپین کے مشرقی علاقے بارسلونا میں 200 کے قریب ٹیکسی
جولائی