چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی لگانا آپ کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کئی نقائص ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد 12 پریس کانفرنسز ہوئیں۔

الیکشن کمشنر سے حکمران اتحاد کے وفد کی ملاقات کے بعد فیصلہ آیا۔عجلت میں آئے فیصلے میں کئی نقائص ہیں۔وزیرقانون کی خواہش پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کیس زیرالتوا تھا اور حکمران اتحاد وفد نے ملاقات کی۔زیرالتوا کیسز پر بھی چیمبر میں ملاقاتیں نہیں ہوتیں۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر سندھ ممبرز کے دستخط بھی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے قانون کا استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن کے کارنامے سے حکومت خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کرنے جارہی ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی لگانا آپ کے بس کی بات نہیں۔ الیکشن کمیشن کو 2002 کے رولز کے مطابق ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں۔

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپنا فیصلہ تبدیل کردیا،ہم عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جارہے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم کے پہاڑ ہے، ہم اس کے خلاف جائیں گے۔84 سیٹوں والی جماعت 155 والی جماعت پر پابندی کا کہہ رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے کہنا چاہتاہوں آپ اپنے قد کے مطابق بات کریں۔الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے ٹول کے طور پر کام کیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین اور قانون سے ماورا ہے۔معاملہ عدالت میں لے کر جارہے ہیں ، امید ہے انصاف ملے گا۔

مشہور خبریں۔

اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار

پی ٹی آئی کا اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام

?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ

سرکاری غداری اور مزاحمت کی استقامت کے درمیان فلسطین

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی میڈیا کے کارکن "سعید حسونہ” نے اس بات پر

ٹرمپ چند روز میں یوکرین میں امن کے قیام کی شرائط کا اعلان کریں گے:پولینڈ کے وزیر اعظم کا دعویٰ

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:پولینڈ کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ جلد

مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

?️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی

حماس کب جنگ بندی قبول کرے گی؟

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر غزہ

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے اضافی کاغذ ختم ہوگیا

?️ 1 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس بیلٹ پیپرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے