چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کا تقرر: عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے 6 نام اسپیکر کو بھیج دیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی کے لیے اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 6 ارکان کے نام ارسال کردیے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے اسپیکر کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مشاورتی عمل شروع کرنے کے لیے 15 جنوری 2025 کو ارسال کی گئی درخواست کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر یاد دلارہاہوں کہ الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے، لہٰذا تقرری کا عمل تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مقررہ طریقہ کار اور درکار مشاورت کے تحت میں اپوزیشن بینچز سے کمیٹی کے لیے نام تجویز کررہا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا ہے۔

عمر ایوب نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 213(2B) کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی کے لیے کمیٹی کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔

شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، نئی تقرریوں کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا.

?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ

اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔ لیاقت بلوچ

?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا

آئندہ انتخابات کے لیے عراقی وزیر اعظم کا اتحاد

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے ملک کے آئندہ

حزب اللہ کا 7 اکتوبر اسرائیل کے لیے کیسا رہا؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے خلاف حزب

پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل، پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار

?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تباہی مچانے والا بپھرا ہوا سیلابی

خیبرپختونخوا میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش

الجولانی اور ٹرمپ کے ریاض میں ملاقات کے تین اہم استراتیجک مقاصد

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: علیرضا مجیدی، مغربی ایشیا کے امور کے ماہر، نے ایک تجزیاتی

 ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری جلد متوقع

?️ 1 نومبر 2025 ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری جلد متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے