?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان اور اے ڈی سی آر خانیوال خالد عباس نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کوامداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن میں سعودی، امریکی اور صیہونی عناصر کی جاسوسی کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے عناصر میں سے ایک جیدی
نومبر
اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے کہا
اگست
اسرائیلی فوج کے نئے جرم کے بارے میں صہیونیوں کے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر غذائی امداد بالخصوص آٹے کے منتظر
مارچ
فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کا میوزک متعارف
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) فواد خان اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانوی
اکتوبر
گوگل کی جانب سے ڈیسک ٹاپ پر بھی ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: خبریں ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ
اکتوبر
شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج کیا
?️ 28 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج
دسمبر
ایرانی تیل کی خریداری پر پابندیاں ملک کی آزادی پر کاری ضرب ہیں: بھارتی کانگریس پارٹی
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سورجے
فروری
پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک نے اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کردیا
?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ سمیت 21
دسمبر