چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئے۔ اپنے حلقے میں ایک  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان پڑھا  جس میں انہوں نے کہا تھا” خزاں جائے، بہار آئے نہ آئے” ۔ نہیں مولانا صاحب نہیں، آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، آپ کو یہ کہنا چاہیے تھا”  یہ نغمہ فصلِ گل  ولالہ کا نہیں پابند،  خزاں ہو یا بہار، لا الٰہ الا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی قومی سیاستدان نہیں کہہ سکتا ہے کہ پورے حلقے کے ایک ایک گاؤں میں اس کی خدمت کا نشان ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی خدمت کا نشان ہر گاؤں میں موجود ہے۔ یہ وہ علاقہ نہیں جہاں کوئی چمونا آ کر ووٹ لے لے، ان لوگوں سے ووٹ لینا آسان کام نہیں ہے۔ اگر کوئی اس حلقے میں ووٹ لینے آئے تو  یہ بھی بتائے کہ اس نے اس حلقے کیلئے کیا کام کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں، وہ جس کے ساتھ تھے دل و جان کے ساتھ اس کے ساتھ رہے لیکن انہوں نے کسی کی خوشامد نہیں کی،عزت کے ساتھ سیاست کی اور آئندہ بھی عزت کی سیاست  کریں گے، اگرچہ وہ حکومت میں نہیں ہیں لیکن ان کے مخالفین آج بھی ان کا نام لے کر اپنے کام کرواتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنوبی لبنان میں صیہونی فوج اور لبنانی فوج کے درمیان کشیدگی، دیر میماس میں پیش قدمی

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان کے علاقے دیر میماس میں صیہونی فوج کی پیش

چین کا ایران پر پابندیوں میں اضافے کے ٹرمپ کے دعوے پر ردعمل

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں اضافے کے فیصلے

امریکیوں کی اپنے ملک میں جمہوریت کی حالت کے بارے میں مایوسی

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج ظاہر کرتے

سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد

فرانسیسی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتی  

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے

غزہ میں 350 دن میں صہیونی مظالم کی ناقابل تصور داستان

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں 350 دنوں پر مشتمل جنگ صہیونی مظالم کی

چینی معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی کے طول و عرض کا ڈی کوڈ

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:سدابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کی سرکاری

صیہونی تجزیہ کار کا غزہ جنگ میں بارے میں اہم انکشاف

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی ماہر اور تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے