?️
سکھر (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتِ حال زیادہ خطرناک ہے، ملتان ، قصور اور جلال پور پیر والا میں زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ کا بہت نقصان ہوا جو بہت افسوسناک ہے، پنجاب میں بہت سے لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور اُن کے جانوروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کچھ دنوں قدرتی آفات کی زد میں ہے، پنجاب کے عوام دو ہفتے سے اِمداد کے منتظر ہیں جب کہ سندھ میں سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق سے درخواست ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو اِمداد پہنچائی جائے، ہم سندھ کے عوام کے لیے بھی یہ درخواست دہرائیں گے، اِس سے متعلق وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچے میں بہت بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے آباد ہیں، وہاں رہنے والوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر نقل مکانی کرجائیں، اچانک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جائے، آنے والے وقتوں میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، کسان کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب نے مزید مشکلات بڑھا دی ہیں، یہ اُن کے لیے مشکل وقت ہے۔
بلاول بھٹو زرادی کا کہنا تھا موسمی تبدیلی کے بعد سب کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی، پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے، ایسے متنازع ڈیم کی حمایت نہیں کریں گے جس پر اتفاقِ رائے نہ ہو، دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کے شوشے کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، سیلاب گزرنے کے بعد متنازع باتوں پر گفتگو کی جاسکتی ہے، حکومت کے پاس اتنی سکت نہیں کہ سیلاب کو روک سکے، سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی فوج کیی بربریت؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج
مئی
آئندہ صدی میں زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کی نمونوں کے تصاویر جاری
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ زمین پر پہنچنے والے خلائی جہاز میں موجود
اکتوبر
بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 6 اکتوبر 2022سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیراعظم مودی کے
اکتوبر
ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا کیا اعلان
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”
اگست
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے تین موساد افسر، جنہوں نے حزب اللہ
اپریل
ریلوے ملازمین کی ترقی کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دینا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ
نومبر
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور
مارچ