پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ گورنر پنجاب

سلیم حیدر

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27 بار پاکستان کی تعریف کرچکا ،9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی ،پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے ابھی کوئی وزراتیں لینے کا فیصلہ نہیں کیا، پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں ساتھ ہے،اگر پنجاب حکومت نے کسانوں کے مسائل کا ادراک نہ کیا تو آئندہ کوئی کسان فصل کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے کسان مزدور اور سرکاری ملازمین کو ہمیشہ ریلیف دیا،پنجاب کے کسانوں مزدوروں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ریلیف لینے کے باوجود نظر انداز کیا۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان سپریم کورٹ کے حکم پر سینڈیکیٹ کا اجلاس بلانے کی پابند ہے، قانون کے سینکڑوں طلباء کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے، سینڈیکیٹ کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، کارکنان پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے تیاری کریں، تقریب کے بعد گورنر پنجاب نے وکلاء کارکنان سول سوسائٹی سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کا غزہ میں رہنے کا عزم اور جبری نقل مکانی کے منصوبے کی ناکامی

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جبری نقل مکانی  کے اسرائیلی منصوبوں

عالمی برادری خرم پرویز سمیت کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے: علی رضا

?️ 18 فروری 2023برسلز: (سچ خبریں) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے

آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز سیکیورٹی رسک قرار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے

فیس بک اگلے ہفتے کیا کرنے جارہا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

?️ 18 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ

پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری

?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم ’منی

حکومت بدنیتی اور عجلت میں ترمیم نہ لاتی تو جوڈیشل پیکج پر ضرور غور کرتے: علی ظفر

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی وزیر خارجہ

جو کچھ امریکہ نے فلوجہ اور موصل میں کیا ہم غزہ میں کر رہے ہیں:اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ

?️ 24 اگست 2025جو کچھ امریکہ نے فلوجہ اور موصل میں کیا، ہم غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے