پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی۔ طلال چوہدری

لیگی رہنما کی جماعت اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی پیپلز پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے، قومی مفاد کی کسی بھی ترمیم میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ماضی میں فضل الرحمان کے ذریعے پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ لیا مگر انہوں نے آخر میں ووٹ نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم پر اسپیکر آفس میں اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کیے تھے، 27ویں ترمیم کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتری کے لیے ترامیم کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، پارلیمنٹ اگر قانون سازی نہیں کرے گی تو اور کیا کرے گی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور

حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

?️ 16 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر

فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں ، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت

?️ 27 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ

سعودی عرب نے سویڈن سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب

ایمانوئل میکرون کا بیجنگ کا بے نتیجہ دورہ

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ دورہ چین کو بین الاقوامی

برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں

?️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید

امریکہ چینی خلائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں امریکہ کو بین

مصر سے غزہ کے لیے امدادی کاروان روانہ

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: رفاح بارڈر کراسنگ سے غزہ کے لیے 95 ویں امدادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے