پیٹرول ڈیلرز نے حکومتی عہدیداران کے پمپ سیل کرنے کے اختیارات کی مخالفت کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے لیے قائم کمیٹی میں پیٹرولیم ڈیلرز کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ہیڈ آفس میں آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے ڈیلر مارجن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عبدالسمیع خان نے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیٹرول پمپس کے معائنے اور انہیں سیل کرنے کے غیر چیک شدہ اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان اختیارات نے پیٹرولیم ڈیلرز میں بے چینی پیدا کردی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو تعمیری مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومتِ پاکستان توانائی کے شعبے کو زیادہ لچکدار، پائیدار اور جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عملدرآمد میں آسانی پیدا کرنے، نظام کے مسائل کے حل اور ایک متوازن ماحولیاتی نظام کے قیام پر ہے جو نہ صرف صارفین کے مفادات کی حفاظت کرے بلکہ معاشی استحکام میں بھی کردار ادا کرے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرے۔

اجلاس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ سے کمپنی کی کارکردگی، سپلائی چین کی مضبوطی اور آٹومیشن کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

انہیں پی ایس او کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، کاروباری ماڈل کو متنوع کرنے اور خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی اور ابھرتی ہوئی توانائی کی مارکیٹس میں مستقبل کی توسیع سے متعلق جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

مزید برآں، علی پرویز ملک کو پی ایس او کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی اور حکومت کی جانب سے کمپنی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر پیٹرولیم نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:   پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مغربی کنارے میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ

فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے

آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا فلسطین کے بارے میں بیان

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے نمائندے اور ملک کی سن فین پارٹی کے ترجمان

مغربی ممالک کی روسی حملے کے بہانے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی

مارچ سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے اضافہ

?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے