پی ٹی آئی میں دو طرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ ندیم افضل چن

nadeem-afzal-chan

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ اور پی ٹی آئی کے اندر ایک واضح تناؤ موجود ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کی۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان تناؤ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بننا نیک شگون ہے۔ محمود خان اچکزئی کے نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں۔ اور ہم نیک نیتی کے ساتھ چاہتے ہیں کہ یہ نظام چلے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور وفاق کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہیں۔ ایک سوچ حکومت سے جانے اور دوسری حکومت میں رہنے والی قسم ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک واضح تناؤ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت لڑائی بانی کی رہائی کے حوالے سے ہے۔ اور بانی سے نہ ملنے دینے کے خرم دستگیر کے مؤقف میں وزن نہیں۔ جب نواز شریف جیل میں تھے تب ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔ اور اگر ایک لیڈر قید میں ہے تو ملاقات کروانے میں کیا حرج ہے۔ ہمیں اپنی سیاسی روایات میں بہتری لانی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے یمن سے متعلق 13 شخصیات پر پابندیاں عائد کی

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر

نواز شریف کو توشہ خانہ کے بعد ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں بھی ضمانت مل گئی

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے

مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا حملہ اور 18 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:جمعرات صبح سے 25 مئی 2023 کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ

نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید

?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ

سعودی عرب کو امن کے آپشن پر قائم رہنا بہتر ہے: یمن

?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: انصاراللہ تحریک سے منسلک یمنی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو

ہیگ میں صہیونی جنگی جرائم کا معاملہ زیر غور؛صیہونی حکام تشویش میں مبتلا

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے ہیگ ٹریبونل میں صہیونی جنگی جرائم کی

سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے