?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے، رپورٹ میں پی ٹی آئی نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جبکہ 53بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی اسٹیٹ بنک کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو پیش اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے ، رپورٹ میں پی ٹی آئی نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جبکہ 53بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی۔اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی دی۔
رپورٹ کے مطابق غیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا، آڈٹ فرم کی کیش رسیدیں بینک اکاؤنٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں جبکہ پی ٹی آئی کے2009سے2013تک کےاخراجات آمدن کےمطابق نہیں اور آڈٹ رپورٹ پرتاریخ درج نہ ہونااکاؤنٹنگ معیار کےخلاف ہے۔
اسکروٹنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کئے۔ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں۔تحریک انصاف کے بیرون ملک سے فنڈز کی تفصیلات ، اسٹیٹ بینک کی جانب سےپی ٹی آئی بینک اکاونٹس ، امریکی ادارے فارا ایل ایل سی کی پی ٹی آئی اکاونٹس سے متعلق تفصیل اور پاکستان میں ڈالر آپریٹڈ اکاونٹس کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بھارتی، فرانسیسی، اور آسٹریلوی قوانین کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے 2008 سے 2013 کے آڈٹ کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہے اور اسکروٹنی کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس پر اپنا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2008/2009 اور 2012/13 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے، پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
ٹویٹر پر روس کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسیوں کی سازش ناکام
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ٹویٹر کمپنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی
جنوری
دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر
اکتوبر
فیصل ایدھی نے وزیر اعظم کو آکسیجن کی کمی پورا کرنے کا راہ حل بتا دیا
?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نےملک کے وزیر اعظم
اپریل
یہ پنسل اور نوٹ بک کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:میں اس مقام پر ان شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت
دسمبر
ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی افغان شہریوں کا ساتھ چھوڑ دیا
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے 80 لاکھ افغان شہریوں کے لیے
جولائی
جاپان کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈرون دراندازی کرتے ہیں
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جاپانی حکام نے آج (اتوار) کو انکشاف کیا کہ ملک
جولائی
فرانس میں بڑھتے اعتراضات؛حکومت پریشان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس میں مظاہروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر کے بعد
جولائی
موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی
نومبر