?️
کراچی (سچ خبریں) انتظامیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ان کے اہلِ خانہ کی ملکت کے درجنوں فارم ہاؤسز گرا کر 17 سو ایکٹر سرکاری زمین واگزار کروالی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں کی گئی جبکہ حلیم عادل شیخ اور کی جماعت نے پیپلز پارٹی حکومت کے اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا اور یہ معاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھانے کا عندیہ دیا۔
انتظامیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ان کے اہلِ خانہ کی ملکت کے درجنوں فارم ہاؤسز گرا کر 17 سو ایکٹر سرکاری زمین واگزار کروالی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں کی گئی جبکہ حلیم عادل شیخ اور کی جماعت نے پیپلز پارٹی حکومت کے اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا اور یہ معاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھانے کا عندیہ دیا۔
ملیر کے ایک ضلعی افسر نے بتایا کہ ‘میمن گوٹھ میں تقریباً 200 فارم ہاؤسز کی عمارتیں گرائی گئی ہیں، ان میں فارم ہاؤسز کے علاوہ پولٹری فارمز، جانوروں کے باڑے، عارضی مکان اور عارضی تفریحی مقامات شامل ہیں،۔
تاہم اس کارروائی پر ملیر کی ضلعی انتظامیہ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور آپریشن شروع ہونے کے چند لمحوں بعد ہی مرد و خواتین سمیت علاقے کے درجنوں افراد اس مہم کے خلاف سامنے آگئے۔
تاہم ضلعی انتظامیہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھی جس نے مزاحمت کو روکا اور آپریشن جاری رہا البتہ شام کو پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔
ایک پارٹی ترجمان نے بتایا کہ بغیر کسی نوٹس کے درجنوں تعمیرات مسمار کرنے پر وزیراعلیٰ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ملیر کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف گڈاپ پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اس آپریشن کو پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف بے خوف مہم چلانے کی وجہ سے کیا گیا ذاتی حملہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2001 سے میرے اور میرے اہل خانہ کے پاس اس زمین کی ملکیت ہے جو کہ تمام تر رسمی کارروائی کے بعد حاصل کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں متعلقہ محکمے نے اس زمین کی 99 سالہ لیز دی تھی اور ہمارے پاس تمام دستاویزات بھی ہیں لیکن میں آپ کو بتادوں یہ دستاویزات یا قانونی ہونے کا معاملہ نہیں اس کا مقصد کسی کو اِن کی کرپشن کے خلاف جدو جہد سے روکنا ہے جو کبھی نہیں ہوگا۔
اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 3 جنوری کو اومنی گروپ اور شوگر ملز مالکان کے خلاف پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی جس پر انہوں نے ہمیں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کیا یہ کام اس وقت سے شروع ہوا تھا اور یہ 3 سال میرے پیچھے لگے رہے۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اپوزیشن لیڈر بنا تو وزیراعلیٰ سندھ پاگل ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ اسے بند کراؤ، انہوں نے 3 فروری کو چوروں کی طرح ملیر میں ہزاروں ایکڑ زمین کے خلاف کارروائی کے لیے ایک لیٹر نکالا اور گل صبح ایک ڈی ایس پی او کو بھیج کر کارروائی کروادیتے ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نےپی ٹی آئی رہنما کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا اور انہیں منہدم شدہ املاک کی ملکیت ثابت کرنے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ املاک کبھی حلیم عادل شیخ کی ملکیت نہیں تھیں، الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں دستاویزات میں ان کا کوئی ذکر نہیں تو سوال یہ ہے کہ اگر یہ بے نامی املاک تھیں تو یہ بھی غیر قانونی سرگرمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پنجاب اور اسلام آباد میں انسداد تجاوزات آپریشن کی تعریف کرتے ہیں لیکن سندھ میں اسی کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ آپرشن انسداد تجاوزات کے مہم کے تحت کیا گیا تھا اور یہ کسی بھی فرد کے عہدے سے ماورا ہو کر کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہداف کے حصول تک یہ مہم جاری رہے گی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے پیرس میں تیسری ملاقات
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن روانگی سے قبل آئی
جون
یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 جون 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے
جون
سورۃ البقرہ پڑھیں، آج جو کچھ ہورہا ہے پہلے ہی بتادیا گیا تھا: اُشنا شاہ
?️ 25 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اسرائیل کی جانب سے
نومبر
بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری، امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی
مارچ
ایران اور سعودی عرب مشترکہ تعاون کے خواہاں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے
فروری
ٹوئٹر کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں
مئی
افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق
مئی
پہلے سیاسی امتحان میں سونک کی پارٹی ناکام
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:سٹی کونسل کے انتخابات میں قدامت پسند حکمراں جماعت کی شکست،
مئی