?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ بیان سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے فنانشل ٹائمز کو دیے گے انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امریکی سازش نہیں ہوئی۔انٹرویو میں کہا کہ ڈونلڈ لو نے پاکستان کو دھمکیاں دیں لیکن اب وہ وقت گزر گیا ہمیں آگے دیکھنا ہے جس کا راستہ شفا ف انتخابات ہیں۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر چلنے والی غلط خبروں کو رد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی چینلز اور اخبارات فنانشل ٹائمز کی انگریزی کو سمجھ ہی نہیں سکے۔اس میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ہم اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے۔
عمران خان نے تو یہ کہا ہے کہ اب وہ بات پرانی ہو چکی ہے اب آگے بڑھنے کا وقت ہے اور اس کا طریقہ شفاف انتخابات ہیں۔
خیال رہے کہ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، اب امریکہ پر الزام نہیں لگاتا اور اگر دوبارہ منتخب ہوا تو امریکہ سے باوقار تعلقات رکھنا چاہوں گا کیوں کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، جب آئی ایم ایف کے کچھ اقدامات سے آپ کی معیشت سکڑ جائے تو ہم اپنا قرض کیسے ادا کریں گے؟ سیاسی استحکام کی بحالی کا واحد راستہ قبل از وقت صاف اور شفاف انتخابات ہی ہیں، اگر فوری انتخابات نہ ہوئے تو معاشی تباہی اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ علاقوں میں خطرناک بحران سے خبردار کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ایک سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اسرائیلی
جولائی
اردنی بادشاہ اور ولی عہد کے خلاف خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک
اپریل
ملک بھر میں کورونا سے مزید 135 افراد کا انتقال
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی
مئی
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی استدعا مسترد
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ
نومبر
امریکہ کے سیاہ اور شرمناک دن
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر کے ساتھ ہی
جولائی
پولیٹیکو کا ٹرمپ پر امریکہ اور برطانیہ کے عدم اعتماد کا بیان
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کا حوالہ
مئی
غزہ جنگ میں امریکہ کو مصر کی ضرورت کیوں ہے اور مصر کیوں نظر انداز کر رہا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سی آئی اے کے
دسمبر
آذربائیجان کے صدر نے کشمیریوں کی حمایت میں کیا کہا؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ
اگست