🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلی بار گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، ویکسین مہم کامیاب بنانے کےلیے2600 مراکزقائم ہیں اور 2979 موبائل یونٹس بھی ویکسینیشن کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں روز ویکسی نیشن کاریکارڈ بن رہا ہے، مسلسل 5 ویں دن ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی۔
ملک بھر میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر پابندیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں ویکیسنیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب این سے او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینشن کی گئی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے کیا صہیونیوں کو خبردار
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے رکن
جنوری
ہتھیار کنٹرول کرنے کے بین الاقوامی نظام کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے:شمالی کوریا
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ کو ہتھیاروں کے کنٹرول کے بین الاقوامی
مارچ
آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ
مئی
سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان
🗓️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت
فروری
ایک ہزار بین الاقوامی مصنفین کی جانب سے اسرائیلی ثقافتی اداروں کا بائیکاٹ
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot نے اعلان کیا کہ دنیا کے مختلف حصوں
اکتوبر
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت
🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
دسمبر
سندھ کی طرح اسلام آباد میں آرٹیکل 147 نافذ ہوگا
🗓️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60
اکتوبر
محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
فروری