پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کیساتھ ہاتھ ہو گیا۔ تفصیلات کے وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیے جانے کا دعوٰی کیا گیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوحود وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن ہی جاری نہ کیا۔

عمومی طور پر حکومت کی جانب سے رات 12 بجے سے قبل ہی نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا ہے، تاہم میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر کئی گھنٹوں سے زیر گردش ہونے کے باوجود رات 12 بجے تک وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7 روپے کمی کا فیصلہ کیا۔

تاہم اب وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بجائے 7 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 270 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 88 پیسے کی کمی سے 157 روپے 29 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 1 روپے 87 پیسے کی کمی سے 171 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون تک ہو گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 2.10 ڈالر فی بیرل گھٹ گئی ہے، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ادا کردہ بینچ مارک امپورٹ پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث گزشتہ 15 دنوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔

پٹرول پر امپورٹ پریمیم بھی گزشتہ 15 دنوں کے دوران 10.30 ڈالر فی بیرل سے تقریباً 7 فیصد تنزلی کے بعد 9.70 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 99.12 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 97 ڈالر پر آ گئی ہے۔ خیال رہے کہ 31 مئی تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 274 روپے 8 پیسے مقرر تھی۔ 16 مئی کوملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 15.93 روپے اور 7.88 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے

?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں

اسرائیل نے خوراک کی تقسیم کے بہانے فلسطینیوں کو موت کا جال بنا رکھا ہے

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: ھآرتض نے آج ایک رپورٹ میں جنوبی غزہ کی پٹی

امریکی عدالتوں میں سرکاری شٹ ڈاؤن جاری رہنے کے ساتھ ہی برطرفی شروع ہو گئی

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہنے اور عدالتوں کے

کشمیری عوام مودی حکومت کے نام نہاد دعوئوں کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ، محبوبہ مفتی

?️ 26 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 17 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد

ہمارے امریکہ اور ایران کے ساتھ قابل اعتماد تعلقات ہیں:سوئیس

?️ 22 جون 2026سچ خبریں: سوئس وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس نے آج اتوار کو اپنے بیان

2026 یوتھ کا سال، خواتین کو بااختیار بنا ر ہے ہیں۔ مریم نواز

?️ 11 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 2026 پنجاب

فرانس کے سفیر کے خلاف اسمبلی میں ہوگی بات:شیخ رشید

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے