پنڈورا پیپرز کےمعاملے پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے معاملے پر پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا  جس میں پنڈورا پیپرزپر تبادلہ خیال کیا جائے گا،،پنڈورا پیپرزمیں پاکستان کی سات سو سے زائد سیاسی، کاروباری شخصیات،سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 5بجے طلب کر لیا ، جس میں وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور پنڈورا پیپرز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورالیکس پر آج شام قانونی ٹیم کا اجلاس ہے، وزیراعظم واضح کرچکے پنڈورالیکس کی تحقیقات ہوں گی۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کا ڈرافٹ تیارکرلیا گیا، ایک کمیٹی بنادی گئی جس میں ڈرافٹ شئیر کیا جائے گا، فیک نیوز کیخلاف پوری دنیا میں قانون سازی ہورہی ہے۔

خیال رہے آئی سی آئی جے کی جانب سے ’’پنڈورا پیپرز‘‘جاری کئے گئے تھے، پیپرزمیں پاکستان کی سات سو سے زائد سیاسی ،کاروباری شخصیات،سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کے نام شامل ہیں۔پنڈورا پیپرز میں واضح طور لکھا گیاکہ دستاویز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں جبکہ موجود حکومت کے تین وزیروں سمیت کئی اہم لوگوں کے نام آف شورکمپنیاں نکلیں۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‏حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔

مشہور خبریں۔

روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات

افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف

?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے

 ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ

عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد رکھ دیا

?️ 2 ستمبر 2021گجرات (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے

جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں، غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں میں غزہ

عراق نے سویڈن سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کا مطالبہ کیا

?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا، فرد ہتاک نے سویڈن میں القدس کو بتایا کہ

مقبوضہ حیفا میں صیہونیوں کے خلاف مسلح حملہ، متعدد زخمی  

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:مقبوضہ حیفا میں مقبوضہ حیفا میں فائرنگ اور چاقو سے

یمن؛امپریالیزم کی آنکھ کا کانٹا  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی افواج نے حالیہ دنوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے