پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست

?️

لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز طلب کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔گورنر ہاؤس میں تعینات سیکشن افسر ثاقب عدنان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

مراسلہ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 4 نومبر کو مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے سامنے پرتشدد مظاہرے کیے، انہوں نے گاڑیوں کے ٹائر جلائے، دروازوں کے سامنے نصف سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

خط میں گزارش کی گئی کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امن و مان کی صورتحال بہتر ہونے تک کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور گورنر اور ان کے اہلخانہ سمیت گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے رینجرز اہلکاروں کی مناسب تعداد تعینات کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران صوبہ پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں حملہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

عمران خان پر حملے کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر میں تحریک انصاف نے احتجاج کرنا شروع کردیا تھا جس کے بعد کہیں پرامن تو کہیں پرتشدد مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر 4 نومبر کو پرتشدد مظاہرہ کیا گیا جہاں ٹائروں کو جلا کر سڑکیں بند کردی گئیں تھیں جبکہ گورنر ہاؤس کے گیٹوں پر نصف سی سی ٹی وی کیمرہ بھی توڑے گئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر سربراہی تحریک سینکڑوں کارکنوں نے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کیا تھا۔

تحریک انصاف نے پیر کو دو گھنٹے تک گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا جس کے بعد مظاہرین پرامن انداز میں منتشر ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیاں عائد

?️ 19 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری

یوکرین روس کے خلاف امریکی پراکسی فورس ہے: تجربہ کار CIA ایجنٹ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے

غزہ میں فلسطینیوں کے مکانات زمین بوس

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: روز گزشتہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی

تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم ترک حملوں کا جواب دیں گے: عراق

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   عراقی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو صوبہ نینوا میں

کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے

?️ 3 دسمبر 2024کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح

صیہونی تعلیمی نظام میں عرب طلبہ کے ساتھ امتازی سلوک

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عرب طلبہ کو سرکاری اور مذہبی صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے