پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی

🗓️

لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔  ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پی ڈی ایم سے رابطے منقطع کردیے جبکہ ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی حکومت محفوظ ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پی ڈی ایم کی پنجاب میں تبدیلی کی کوشش دھری کی دھری رہ گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سے بیک ڈوررابطے رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نتائج کے بعد رابطے منقطع کر دئیے۔ باغی ارکان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی 2 نشستیں کھو دیں، یہ ہمیں کیا بچائیں گے یا آئندہ انتخابات میں جتوائیں گے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا منصوبہ بنایا تھا۔

ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پی ڈی ایم سے رابطے منقطع کردیے ، پرویز الٰہی کی حکومت محفوظ ہوگئی

منصوبے کے تحت پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی 3 مرحلوں میں مکمل ہونی تھی۔ پہلے مرحلے میں سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔ دوسرے مرحلے میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی تھی۔ کامیابی کی صورت میں پنجاب اسمبلی کےرواں سیشن کوغیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا تھا۔ تیسرے مرحلے میں گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا تھا۔ ضمنی انتخابات میں خلاف توقع نتائج کے بعد پی ڈی ایم کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کی پنجاب میں حکومت مستحکم ہو گئی، پنجاب مسلم لیگ نواز کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا، اب موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ ن لیگ کی حکومت بننا نا ممکن دکھائی دے رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

🗓️ 12 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) صوبے میں قحط جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے

کیا نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں؟

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے عسکری امور کے رپورٹر نیر دیپوری

مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران

🗓️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا

امریکہ کا یورپی ممالک سے ایران کے خلاف Snapback Mechanism نافذ کرنے کا مطالبہ  

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی اتحادیوں سے

محمد بن سلمان کے مشکل دن

🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب

برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف خواتین کا شدید احتجاج، متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 17 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف

ترکی اور اسرائیل کی لائن ایک دوسرے کے خلاف 

🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ

سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے