🗓️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر قانونی کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کی منظوری دے دی، مجوزہ قانون کے مطابق جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
چئیرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت میں مجلس قائمہ کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں، جس کے بعد پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا۔
مجوزہ نئے قانون کے تحت جنگلی جانوروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نئی ترامیم کے ذریعے جنگلی حیات سے متعلق علاقوں کو بھی قانونی تحفظ مل جائے گا۔
ترامیم کے تحت ’پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ’ کا ایک ہی بورڈ کام کرے گا، جس کی چیئر پرسن وزیر جنگلی حیات، سیکریٹری وائس چیئرمین اور اور ڈی جی اس کے سیکریٹری ہوں گے۔
نئے قانون کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کی فورس بنائی جائے گی، جو جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
جنگلی جانوروں کی افزائش، علاج اور تحفظ کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے جائیں گے، پورے پنجاب میں جنگلی جانوروں اور اُن کے رہائشی علاقوں کا مکمل سروے ہوگا، تحفظ کا ایک مرکز بھی بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے
اکتوبر
عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد 60 تک پہنچی
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد
فروری
شوٹنگ کے دوران یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل
🗓️ 14 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے
مئی
بھارت میں دردناک حادثہ، آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے درجنوں مریض ہلاک ہوگئے
🗓️ 21 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دردناک حادثہ پیش
اپریل
انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا
اکتوبر
روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں
جون
آگ سے کھیلنا بند کرؤ:شام کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ
ستمبر
اردگان اسد سے کیوں ملاقات کرنا چاہتے ہیں
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز عربی چینل نے شام کے صدر بشار الاسد کی
اگست