?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے رائفلز، 3 آئی ای ڈیز، گولا بارود، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رومی اور تونسہ کے قریب چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، سی ٹی ڈی نے 4 لاشیں ہسپتال منتقل کیں، ایک لاش دہشت گردوں کے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
محسن نقوی، مریم نواز کا خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں
فروری
روس کا یوکرین کی فوج کے زیر استعمال بحری جہازوں اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ
?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے جنوبی یوکرین
اکتوبر
اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی
میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب
جولائی
چین نے تاجکستان میں اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: تاجکستان میں چینی سفارت خانے نے گزشتہ ہفتے سرحدی حملوں
دسمبر
حکومت اولیول نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کررہی ہے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ
اپریل
عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ سرایا السلام کی جھڑپیں
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق میں مسلح تصادم میں اضافے اورسید مقتدا صدر
اگست
امریکہ کا ایران کی اقتصادی شریانوں کو منقطع کرنے کا نیا منصوبہ
?️ 20 نومبر 2026سچ خبریں: امریکہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے آئرن گیٹ کے
نومبر