?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی، غیر معمولی اجلاس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جائے گا، پنجاب میں لاؤڈ سپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے اب قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند سوچ والے عناصر کے پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی، پنجاب میں مذہب کا نام لے کر نفرت پھیلانے والوں کے لیے قانون کی رسی تنگ کر دی گئی۔
پنجاب میں 65 ہزار آئمہ کرام کے وظائف کے لئے صوبے بھر کی مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ شروع کر دی گئی، آئمہ کرام کی وظائف کا اندراج شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبہ اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا کا اعلان کر دیا، سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے سپیشل یونٹس فعال کر دیئے گئے، صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب امن کا گہوارہ ہے، اسے انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی اور اماراتی ولی عہدوں کا خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی
دسمبر
عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
?️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل
فروری
اگلے تین ماہ تک درآمدات میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا:مفتاح اسمٰعیل
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
اگست
غزہ پر اسرائیلی حملے ایک مکمل جنگی جرم ہے:حماس
?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج صبح سے غزہ کی
اپریل
غزہ شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی حملوں کے تسلسل کے باعث غزہ میں شہدا کی مجموعی
اپریل
بلوچستان میں دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی
فروری
فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کے خلاف عالمی بغاوت کا مطالبہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین
فروری
لبنانی ماہرین نے "سید مزاحمتی شہداء” کی لازوال میراث کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 7 اکتوبر 2025لبنان کے ملکی امور کے ماہرین نے ملک میں گزشتہ سال کی
اکتوبر