پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن  کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں)پنجاب حکومت نے  بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اس حوالے سے  محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔ حد بندیوں کے رولز تیار کیے جا رہے ہیں، روزے ہونے کی وجہ سے اپریل میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکیں گے، روزوں کے فوراً بعد بلدیاتی الیکشن ہونگے، سیکرٹری بلدیات کے مطابق ڈی سیز کو حد بندیاں کرنے کا لکھ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق ویلج کونسل اور نیبرہیڈ کونسل کی حلقہ بندیاں فوری شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائےگا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمران جماعت نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جس میں لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی کے لئے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔ گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں ڈیرہ غازی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا میں میٹروپولٹین کے میئرز کے امیدوار زیرغورآئے۔ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لئے سیاسی شخصیات کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی۔

مشہور خبریں۔

کئی دہائیوں کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ ، 2037 میں عوامی قرض دوگنا ہونے کا امکان

?️ 7 اکتوبر 2021 سچ خبریں:اقرض کی چھت نچلی حد کانگریس نے مقرر کی ہےجو

اسرائیل رائے عامہ کی جنگ ہار چکا ہے: ٹرمپ

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر صیہونیوں پر تنقید

قطر ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی فلسطین کی موجودگی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:    ارجنٹینا اور فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے

سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے

کون ہو سکتا ہے امریکی صدر؟ ایک سروے

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے

ایرانی سفیر کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ 

?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر رضا امیری

امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں متعدد ایرانی اور

مالی سال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کسی بڑی کٹوتی کا امکان نہیں

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے