?️
لاہور ( سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن ٹھیکے پر دینے کے لیے باقاعدہ بڈ مانگ لی ہے، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں اور اب قانون پچیدگیاں دور کرنے کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈ طلب کی ہے ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈ لینے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے ، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشن آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کےاسٹیشنوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد حکومت کے ذرائع آمدن میں اضافہ کرنا ہے ، جس کے لیے اسٹیشنوں پر ٹک شاپس اور اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائیں گی اس کے علاوہ بڑے بڑے برینڈز بھی اپنی تشہیر کیلئے اسٹیشز کا استعمال کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں چلنے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین کے 27 سٹیشنز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سالانہ 50 کروڑ روپے ریونیو کا تخمینہ لگا یا ہے ، اس ضمن میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پلان تیار کر لیا ، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شاپس پر کارپوریٹ سیکٹر کو اپنی پروڈکٹس بیچنے کی سہولت دی جائے گی، اس کے علاوہ ٹک شاپس اور بینکوں کے کاؤنٹرز بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، لیز پر دینے سے قبل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی طرف سے کارپوریٹ سیکٹرز سے رابطہ کیا جائے گا اور ان فرمز کو پری کوالیفائی کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے ایلی ویٹڈ اور انڈر گراؤنڈ سٹیشنز کا رقبہ 3 کنال سے زائد ہے اور بڑے بڑے کوریڈور ویران پڑے رہتے ہیں ، اس لیے ان کوریڈورز کو استعمال میں لانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا ، جس کے لیے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ فزیبلٹی رپورٹ بنائی جائے گی جس میں مخصوص اشیاء ہی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی اشاعت نے بائیڈن حکومت پر شدید تنقید کی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کی اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید مضحکہ خیز
ستمبر
حماس: صیہونیوں کی سمت میں ہونے والا دھماکہ ایک سخت پیغام تھا
?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے
ستمبر
بڑھتے ہوئے جرائم سے لڑنے کے بہانے واشنگٹن میں سینکڑوں گرفتار
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا کہ واشنگٹن حکام نے
اگست
یمنی فوج لا صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے پر قبضہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: ملک میں جارحیت پسند عناصر کے خلاف جنگ میں یمنی
فروری
صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اسناد پیش کیں
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا،
اگست
سعودی عرب کے لیے برے نتائج
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابوراس نے گزشتہ شب ویڈیو
دسمبر
عالمی بینک کے تین رکنی وفد کا تربیلا کے 1530میگا واٹ کے پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے تین رکنی وفد نے تربیلا
اپریل
ایران جنگ میں اسرائیل ایئرلائنز کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف تل ابیب کی 12 روزہ مسلط کردہ
اگست