پنجاب حکومت نے الیکٹو سرجریز پر پابندی لگادی ہے

یاسمین ارشد

?️

لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور صوبے میں آکسیجن کے بچاو کی خاطر الیکٹو سرجریز پر پابندی لگادی ہے۔

 انہوں نے کہا میڈیکل سروسز کے لیے 91 فیصد آکسیجن استعمال کی جارہی ہے جس میں سے 60 فیصد سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ باقی نجی ہسپتالوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ ایمرجنسی آپریشن ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت میڈیکل آکسیجن درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

صوبے میں میڈیکل آکسیجن کی مجموعی صورتحال بہتر ہے صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ لاہور میں کورونا سے مزید 28 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، فیصل آباد 27 فیصد، ملتان 23 فیصد اور لاہور 20 فیصد پر ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 200 وینٹیلیٹرز جبکہ آج لاہور میں مزید 23 وینٹیلیٹرز لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں وینٹیلیٹرز آکسیجن بیڈ اوکوپینسی 94 فیصد ہے۔علاوہ ازیں وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کے لیے 2 ہزار 310 بیڈز دے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں میڈیکل آکسیجن کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر 33 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کو مکمل لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے کے 9 لاکھ 34 ہزار 170 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 706 لوگوں کی ویکسینیشن کی ہے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس وقت لاک ڈاؤن والے 15 علاقے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے ڈھائی لاکھ گزشتہ روز فراہم کی گئی جبکہ ڈھائی لاکھ آئند روز تک مل جائیں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ ویکسین کے بعد ہمارے پاس 3 لاکھ 91 ہزار ویکسین کا اسٹاک ہے ان کا کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو 10 لاکھ ویکسین مل جائیں گیں۔

یاسمین راشد نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘مجھے بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس سن کر بہت افسوس ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ کون سا وقت ہے کہ کسی پر تنقید کرنے کا اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکز کو ویکسین سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں معاملہ زیر بحث آیا تو سب سے بڑا حصہ سندھ کو فراہم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اعتراض نہیں کیا کیونکہ اس وقت سندھ کی صورتحال ہمارے مقابلے میں بہتر خراب تھی یاسمین راشد نے کہا کہ بلاول کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے حالات میں پنجاب پر تنقید کریں جبکہ پنجاب سب سے زیادہ ویکسین لگارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ‘بلاول صاحب جو ویکسین سندھ کو دی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں۔علاوہ ازیں ان کا کہناتھا کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو مئی کے اواخر تک 50 سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کیساتھ تعلقات سے متعلق دو ٹؤک اعلان کر دیا

?️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل

امریکی سفارتخانے ہماری مذہبی اقدار کی خلاف ورزی نہ کریں: عرب پارلیمنٹ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:    عرب پارلیمنٹ نے عرب ممالک میں امریکی سفارت خانوں

روس اور امریکہ ؛ ایک ہولناک فوجی تنازعہ کا منظرنامہ

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے وقت میں

صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں

?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر

حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل

?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل

طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے