لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں تعلیم کی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم گھر کھولا، ایک لاکھ بیس ہزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے۔ 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کیے، سات ہزار مزید سکولوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایلمنٹری سکولز میں شام کے اوقات میں کلاسز کا جلد آغاز ہوگا۔مراد راس کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا۔
ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے ہم نے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی، آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔
اپوزیشن کی کارکردگی دیکھی جائے تو انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں کوئی کام نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہزار سکولز میں کلاس روم بنائے، 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائیں۔ پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)والے چاہتے ہیں کہ صوبے کی عوام کو جاہل رکھا جائے، یہ آگے نہ بڑھیں اور انہیں ووٹ ڈالتے رہیں۔
مشہور خبریں۔
اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟
جون
گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور
اکتوبر
حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے
دسمبر
پیوٹن نے ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دی
ستمبر
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
مئی
عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے، فواد چوہدری
مارچ
ہرتزوگ کا ترکی دورہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے :اردوغان
مارچ
الاقصیٰ طوفان اور ترک حکمرانوں کی دوغلی پالیسی
اکتوبر