پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے احکامات دیے ہیں کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہترعلاج ومعالجے کیلئے اقدامات کرے، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں اہلیت نہیں کہ وہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ معصوم بچےاورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، ان کے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔

مشہور خبریں۔

ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتیں، الیکشن اتحاد پر اہم پیشرفت

?️ 30 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی

کیا سلامتی کونسل غزہ بحران کو حل کر سکتی ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام اس

اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقات، دہشت گردی کی مذمت

?️ 7 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی

لندن کے قریب صنعتی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے قریب واقع سسیکس کے ایک صنعتی

ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے

نیتن یاہو  کے مقدمے کی سماعت میں تیزی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو  کو عدالتی کارروائی

صیہونیوں نے ٹرمپ سے کئی بار مدد مانگی؛امریکی ویب سائٹ 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ

امریکی سائبر کمانڈ کے مزید دو اعلیٰ عہدیدار سگنل میسنجر کی نظر؛عہدے سے سبکدوش

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے سائبر کمانڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے