پنجاب حکوت میں تبدیلی سے پورے ملک پر گرفت کمزور ہوسکتی ہے

وزیر اعلی

?️

لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پنجاب میں تبدیلی لانے کے اپنے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوبہ عمران خان کی زیر قیادت حکومت کا سب سے کمزور حصہ ہے۔چودہر منظور نے کہا ‘اگر پنجاب حکومت کو کسی طرح سے ہٹا دیا گیا تو عمران خان کی حکومت پورے ملک میں متزلزل ہوسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب چیپٹر کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ‘اگر پنجاب حکومت کو کسی طرح سے ہٹا دیا گیا تو عمران خان کی (وفاقی) حکومت ملک پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھ سکے گی’۔

پیپلز پارٹی کے اس منصوبے کا انکشاف ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کیا جن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں ایک معاہدے کی پیش کش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘صرف 7 ممبران پر مشتمل پیپلز پارٹی (پنجاب اسمبلی کے 371 کی اسمبلی میں) صوبے میں اپنا وزیر اعلیٰ نہیں لاسکتی ہے لہذا مسلم لیگ (ن) یا کوئی دوسرا دعویدار جو وہاں اکثریت رکھتا ہے موجودہ نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنے کا آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول، شوگر اور آٹا مافیا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) اس حکومت کے خلاف کام نہ کرکے عمران خان کا ساتھ دے رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے پیپلز پارٹی پر یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی کامیابی کے لیے حکومتی ممبران کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کے الزام کے جواب میں چوہدری منظور نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو جب ضمانت دی گئی اور جہاں شہباز شریف کی ضمانت بھی منظور ہونے کے قریب ہے، ایسے میں ان کی جماعت نے کبھی مسلم لیگ (ن) پر کسی معاہدے کا الزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی پارٹی کے اندر جو چاہیں کرسکتی ہیں لیکن اتحادیوں کے لیے انہیں اپنا لہجہ ‘معقول’ رکھنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر مسلم لیگ (ن) اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد کی جانب منصوبہ بند لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے لیے پرعزم ہے تو اسے اپوزیشن اتحاد کے 16 مارچ کے اجلاس کے دوران اس بارے میں بات کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے سامنے تنقید کے بجائے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر پی پی پی یا کسی دوسری اپوزیشن جماعت کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔

انہوں نے اپنی پارٹی کو پی ڈی ایم کے قیام کا سہرا دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت میں ڈالر کی قیمت گزشتہ 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شیکل کی قیمت

سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو

جو بائیڈن کا ذہنی امتحان لینے کی پیشکش پر انکی اہلیہ کا شدید ردعمل

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن پر ریپبلکنز کی تنقید کے

وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟

?️ 8 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد

پاکستان ریاستی وفد کابل بھیجنے کا مخالف

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صوبہ خیبر

امریکی رکن کانگریس نے مسلم نمائندہ کی توہین پرمانگی معافی

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی ریپبلکن قانون ساز لوریٹ ببرٹ نے

پیلی واسکٹوں نے اڑایا پیرس کا مزاق

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی پیلی جیکٹ تحریک کے پہلے مظاہرے نومبر 2018  میں ایندھن

عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے