?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 19 تک جاپہنچی جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے، دوسری جانب املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش بھی دیکھنے میں آئی۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات ملیں۔
خیبر پختونخوا میں شدید ہواؤں اور ژالہ باری نے فصلوں اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، صوبے بھر میں 113 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
جانی نقصان
زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور اور جہلم میں 3،3، سیالکوٹ اور مظفرگڑھ میں 2،2 جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، ملتان، راجن پور، حافظ آباد، میانوالی، جھنگ اور لیہ میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، زیادہ تر اموات دیواریں یا چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں ایک بزرگ شخص دیوار گرنے سے جاں بحق ہوا، اٹک کے علاقے جند میں ایک بچہ دیوار گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاتھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، جبکہ موٹر وے پولیس نے ایم2، ایم3 لاہور-سیالکوٹ سیکشن سمیت موٹر وے کے متعدد راستے بند کر دیے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے مطابق جنوبی پنجاب میں بجلی کے گرِڈ متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
لاہور میں واسا نے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے مشینری مکمل طور پر متحرک کر دی۔
خیبرپختونخوا میں نقصانات
خیبر پختونخوا میں جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فصلوں، درختوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، پیسکو کے مطابق 113 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی معطل رہی۔
سوات، مردان، پشاور، خیبر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں آندھی اور ژالہ باری کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور مینگورہ میں طلبہ کو امتحانات اندھیرے میں دینا پڑے۔
محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی مزید بارش اور آندھی کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پنجاب ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔
مشہور خبریں۔
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر
جون
9 مئی توڑ پھوڑ کیس: اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ
ستمبر
ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
?️ 2 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
دسمبر
عالمی برادری کو صیہونی قتل عام کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے : صنعاء
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کل کے وحشیانہ جرم ، جس کے
ستمبر
کیا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ویزوں کی منسوخی ممکن ہے ؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ سعودی فوجی افسر ماہر عیسیٰ الفائی نے اسپوٹنک کے ساتھ
اکتوبر
آرمی چیف کی چین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات
?️ 24 مارچ 2022 (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی
مارچ
صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کیلئے مشاورت کی دعوت
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن
اگست