🗓️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان کی بازی لگا دوں گا مگر آٹے پر سبسڈی دینے کا انتظار نہیں کروں گا ، 3 ماہ میں جتنا اتار چڑھاؤ آیا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،کل ایک شخص نے دوبارہ کہا کہ اداروں نے میرے خلاف سازش کی،عمران خان قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔
چار مرتبہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا جبکہ ایک اجلاس پر ایک کروڑ روپیہ خرچ ہوتا ہے، لیکن چاروں مرتبہ اجلاس ملتوی کیا گیا اور آئی جی پنجاب کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں تک اجلاس جاری رہا اور ملتوی ہوتا رہا، ایک طرف سب سے بڑے صوبے کا بجٹ پیش ہونے جارہا تھا تو دوسری طرف آئی جی اور چیف سیکریٹری کو پیش ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کو معافی کے لیے پیش کیا جائے تو میں نے اس وقت یہ سوچا کہ مجھ سے اللہ بھی پوچھے گا کہ پولیس اہلکار تمہارے سامنے قتل ہوا اور تم اسے انصاف نہ دلا سکے اور درندوں کے سامنے آئی جی کو پیش کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اس قوم نے کبھی ایسی بھوک اور بدحالی کا سامنا نہیں کیا، میں اپنی جان کی بازی لگا دوں گا مگر اپنے عوام کو آٹے پر سبسڈی دینے کا انتظار نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال میں قوم سے کیا ہوا کوئی ایک بھی وعدہ عمران خان پورا نہیں کر سکا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے پاس 2 راستے ہیں، ایک سچائی کا راستہ ہے جو قائد اعظم کے اپنائے ہوئے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ دوسرا راستہ سازش و انتشار کا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرانے پاکستان میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جبکہ نئے پاکستان میں ترقی کی شرح منفی سطح تک چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بوڑھی ماؤں اور بیٹیوں کو آٹے کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ کہا گیا کہ خونی مارچ ہوگا، مگر ہم نے اپنی پولیس سے ہتھیار واپس لے کر صرف ربر کی گولیاں دی تھیں مگر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے پولیس پر ہوائی فائرنگ کی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں 25 لاکھ لوگ شرکت کریں گے مگر مارچ میں صرف 24 لاکھ 90 ہزار لوگ کم تھے اور موصوف ان سے خطاب کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا تب تک میں ڈی چوک پر دھرنا جاری رکھوں گا، مگر ایک ہی رات میں ان کا وہ شوق بھی پورا ہوگیا اور وہ بنی گالہ واپس چلے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپش کے مقدمے درج کیے گئے مگر عدالت نے فیصلہ دیا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، میں نے آمریت کے دور میں جوانی میں جیل کاٹی ہیں، مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بھی جب میں مارچ کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا سوچتا ہوں تو دکھی ہوجاتا ہوں۔عمران خان کی طرف سے گزشتہ انتخابات میں 4 حلقوں کا نتیجہ کھولنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ وہ حلقے کھولے جائیں مگر عمران خان نے اس وقت بھی ان نتائج کو ماننے سے انکار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز
🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر
مارچ
امریکہ کا 2023 کے اوائل میں ایک نئی مفاہمتی میٹنگ منعقد کرنے کا منصوبہ
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس 24 نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
دسمبر
فلسطینی انتخابات میں صیہونی کی مداخلت
🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی قومی سلامتی تنظیم کے سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا
مارچ
سول تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف سویلین قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مریم اورنگزیب
🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
مئی
ایران اور افغانستان بھائی چارے کے خلاف مغربی میڈیا کی نفسیاتی جنگ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:مغربی میڈیا نے ایران اور افغانستان کے شہریوں کے درمیان تناؤ
اگست
اسرائیل نے اپنی موت کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے ہیں: صہیونی ماہر
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور اس کی فوج کی غلط
فروری
شام میں امریکی فوج کے حملے میرے حکم پر ہوئے:بائیڈن
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے صدر نے اس ملک کی کانگریس سے خطاب کرتے
اگست